تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

فائنل کس سے ہو؟ چیف سلیکٹر نے رائے دیدی

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے لیے پاک بھارت میچ کی رائے دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ فائنل جس ٹیم کےساتھ بھی کھیلیں انشااللہ کامیاب ہوں گے پاکستان کا مزےدار فائنل بھارت سے ہی بنتا ہے قومی ٹیم 160 سے 170 کا ہدف کادفاع کر سکتی ہے بھارتی اوپنرز شاہین آفریدی کےسامنےمشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی بھی فارم میں آگئےہیں، ٹی 20کرکٹ کچھ بھی ہو سکتا ہے آج کےمیچ میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اچھی کی، پاکستانی قوم بہت جذباتی ہے میچ میں ہارجیت ہوتی ہے تو شکست پر ٹیم کو سپورٹ بھی کرنا چاہئے۔

نوجوان وکٹ کیپر کی شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ حارث کی سلیکشن پربہت سوال اٹھائےگئےکہ یہ کہاں سےآگیا جنوبی افریقہ کےخلاف میچ حارث نے پرفارم کیا اور ٹیم کامورال ہائی ہوا۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ایونٹ میں تمام ٹیموں کےاوپنرزنےاسٹرگل کی ہے بیٹنگ لائن میں جارحانہ انداز اب عادت بنتی جارہی ہے جب جب موقع مل رہا ہے اوپنرز کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑی بھی پرفارم کر رہے ہیں بیٹنگ اور بالنگ دونوں پرفارم کر رہی ہے امید ہے پاکستانی ٹیم فائنل میں اچھاکھیل پیش کرےگی۔

 

Comments

- Advertisement -