اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سی پیک منصوبے کے اقدامات پر چین کا اظہار اطمینان، دونوں ممالک کا مل کر چلنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چینی قونصل جنرل یاؤ جینگ نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا جبکہ وفاقی وزیر نے گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر میں چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل کی سربراہی میں وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور سمیت پاک چین دوستی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا جس میں دونوں ممالک نے مستقبل میں سی پیک منصوبے کی تکمیل اور ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: سی پیک کی وجہ سے بلوچستان سرمایہ کاروں کے لئے کھل گیا: جام کمال

چینی وفد نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا جبکہ وفاقی وزیر نے گوادر ائیرپورٹ پروجیکٹ میں چین کے تعاون پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ’گوادر کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ دورہ بلوچستان پر سی پیک کے حوالے سے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ژوب اور کچلاک روٹ کے لیے وزیر اعظم نے 65 ارب، مکران کوسٹل ٹرانسمیشن کے لیے 17 ارب، گوادر ائیرپورٹ اور اسپتال کے لیے 23 ارب روپے کے معاہدوں کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک راشاکی میں پہلا خصوصی معاشی زون تیار کرنے جارہے ہیں جس کا افتتاح جلد ہوگا، منصوبے میں پاک چین صنعتی کارپوریشن کے تعاون سے تیار ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں‘ اسد عمر

اُن کا کہنا تھا کہ ’پاک چین دو طرفہ تعاون کے ساتھ کے جلد ہی دونوں ممالک کے تاجر فائدہ اٹھا سکیں گے، ہم مل کر ایسا فریم ورک بنائیں گے جس سے سب کا فائدہ ہو‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں