پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقوں شاہین 10 کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے، اس بار میزبانی چین کے حصے میں آئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی تربیتی مشقیں شاہین 10 اس بارچین کی میزبانی میں منعقد کی جارہی ہیں، مشترکہ مشقیں شاہین 10 چین کے شمال مغربی علاقوں جی چوان اور یی شوآن میں رکھی گئی ہیں۔
اس حوالے سے چینی وزارت دفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مشقوں سے چین اور پاکستان کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا۔
چینی وزارت دفاع کے مطابق شاہین 10 سے پاکستانی اور چینی پائلٹس کی جنگی تربیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوگا کہ پاک فضائیہ کے جے ٹین سی طیارے بیرون ملک ہونے والی مشقوں میں حصہ لیں گے۔