بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاک چین معاہدہ ، کراچی تا پشاور نئی اور تیز ریلوے لائن بچھے گی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایل ون پر دستخط ہوگئے، وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب نے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے، 13 سال پہلے میں نے ہی منصوبے کی فزبلیٹی پر دستخط کیے تھے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا۔ نئے ٹریک پر ٹرین کی رفتارکم از کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

شیخ رشیدکا محکمہ ریلوے میں ڈیڑھ لاکھ نوکریاں‌ فراہم کرنے کا مشروط وعدہ

یاد رہے کہ 13 اپریل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد صرف میری وزارت سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملازمتیں کراچی تا پشاور باصلاحیت نوجوانوں کو فراہم کی جائیں گی، اگر ایسا نہ ہوا تو دس سال کےلیے سیاست چھوڑ دوں گا، اگلے الیکشن میں ریلوے عمران خان کو ووٹ دلائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں