واشنگٹن: چین امریکا تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے حکومتی اہلکاروں نے وفود کی سطح پر ملاقات کی، اس دوران تناؤ کے خاتمے پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس مذاکرات میں چین اور امریکا کے درمیان کئی مہینوں سے تجارتی جنگ جاری ہے، جس کے خاتمے کے لیے دوطرفہ دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہورہے ہیں جس میں دوطرفہ تناؤ کے خاتمے اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیرخارجہ برونولے نے کہا کہ امریکا اور چین کو چاہیے کہ وہ تجارتی تناؤ میں مزید اضافے سے باز رہیں تاکہ عالمی سطح پر نمو کا سلسلہ برقرار رہ سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین امریکا مذاکرات میں کوشش کی جائے کہ شفافیت اور آزادانہ تجارت کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اس سے قبل بھی کئی مذاکراتی دور ہوچکے ہیں جس میں تناؤ کے خاتمے پر خصوصی زور دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا بغیر وقت ضائع کیے پیچیدہ معاملات کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں، اور جلد سے جلد نتیجہ چاہتے ہیں۔
تجارتی جنگ، امریکی وفد مذاکرات کے لیے چین پہنچ گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اسی مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملک ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔