کراچی: پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کیلئےاعزاز ہے کہ سول ایویشن کو رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ 2022 کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن نے ایوارڈ کیلئے سول ایویشن کو نامزد کیا ہے۔
ایوارڈ معلومات تک رسائی کے قانون 2017 کے نفاذ کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ یہ ایوارڈ سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی ڈی آئی کی جانب سے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 28 ستمبر کو معلومات تک رسائی کے حق کےبین الاقوامی دن کےطور پر منایا جاتا ہے۔