اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام میں حائل رکاوٹیں دور کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں حاصل کرلیں ،ستمبر میں اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ماہرین کی پوسٹ مانیٹری پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نےآئی ایم ایف پروگرام کی تمام مالی یقین دہانی حاصل کرلی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزیدکوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ستمبر2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرےگا، پاکستان کورواں مالی سال26.20ارب ڈالراداکرنےہیں اور مالی سال کی ادائیگیوں میں16.3ارب ڈالررول اوور ہوں گے۔

- Advertisement -

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مارچ تک14.1ارب ڈالرواجب اداہوں گے، مارچ تک8.3ارب ڈالررول اوورہونگے اور مارچ تک بقایا5.8ارب ڈالرماہانہ80کروڑسے1ارب ڈالراداکرِیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ جولائی سےستمبرتک4ارب ڈالرسیٹل کرچکےہیں، جولائی سےستمبرتک1.7ارب ڈالرادا،2.3ارب ڈالررول اوور کئے۔

خیال رہے آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ پچیس ستمبر کو طے پا گئی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے لیے مزید قرض پروگرام کی توثیق کرے گا۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی ڈائریکٹر جولی کوزیک نے اشارہ دے دیا ہے ، آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر قرض پروگرام تین سال کیلئے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں