پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس بنیاد پر اوتھل کے علاقے گڈانی میں کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآد کرلی ہے۔
ڈی جی کوسٹ گارڈز کے مطابق عمارت میں چھپائی گئی 200 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے، پکڑی جانیوالی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3.3 ملین ڈالر ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل ہونا تھی، واضح رہےکہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر طرح کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کی کوشش کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔
پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، دو کی شناخت ہوگئی