اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کابل کے اسپتال اور افغان صوبے ننگرہار میں جنازے پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے‘۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردحملوں کےنتیجےمیں قیمتی انسانی جانوں کا بڑاضیاع ہوا، رمضان کےمقدس مہینےمیں دہشت گردحملےخاص طورپرقابل مذمت ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک ایسےوقت میں ہورہی جب افغانستان کورونا کی لپیٹ میں ہے، ہم متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکرتے ہیں، مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان: جنازے میں خودکش حملہ، 25 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کےغم میں برابرکاشریک ہے، پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے، پاکستان ایک پرامن و مستحکم افغانستان کیلئےاپنی حمایت جاری رکھےگا۔