اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ، پاکستان نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے، بھارتی افواج 2ماہ سے کم عرصے میں35بےگناہ کشمیریوں کوشہید کرچکی ہے ، 24نومبر کو سری نگر میں 3 مزید کشمیریوں کوشہید کیاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ وزارت قابض بھارتی افواج کشمیریوں کیخلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں ، ستمبرمیں ڈوزئیر سےسنگین،ناقابل تردیدثبوت دنیا کودکھاچکے، عالمی برادری انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر بھارت سے جوابدہی کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان دنیاپر زور دیتا ہے یواین متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازع کے پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔

خیال رہے قابض بھارتی فورسز کی وادی میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، گزشتہ روز سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے3 کشمیریوں کوشہید کیا جبکہ رواں ماہ بھارتی جارحیت سے 10 سے زیادہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں