جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان کی سری نگر میں 3کشمیری نوجوانوں کے قتل اور لاشیں ورثا کے حوالے نہ کرنے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے سری نگر میں 3کشمیری نوجوانوں کے قتل اور نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ بھارتی ظلم کی ایک نئی شکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کےہاتھوں شہید کشمیریوں کی لاشیں ورثا کے حوالےنہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، پاکستان نےسری نگرمیں3کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید اعجازمقبول، زبیر احمد اور اطہرمشتاق گیارویں جماعت کے طالب علم تھے، تینوں شہید طلباکی عمریں کم وبیش16سال تھیں، ورثا اور  ان کے ہمسایوں نے تصدیق کی ہے، نوجوان بےقصورتھے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ طالب علم تفریح کی غرض سے سری نگر گئے تھے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کاشکارہوگئے، اپیل کےباوجودشہداکی میتوں کواہل خانہ کے حوالے نہیں کیا جارہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھارتی ظلم کی ایک نئی شکل ہے، بھارتی قابض افواج کشمیری عوام کی مرضی توڑنےکیلئےظلم کررہی ہیں، بھارتی افواج کشمیریوں کےعزم کوکمزورنہیں کرسکتیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عالمی ضمیرکےلئےشدیدتشویش کاباعث ہے، بھارتی ظلم پرتحقیقات یواین انکوائری کمیشن سے کروائی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں