منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے قتل کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے کشمیری رہنما حفیظ اللہ میرکے قتل کی شدید مذمت کی ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سمیت تحریک حریت جموں وکشمیر کے سینئررہنما حفیظ اللہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کی شہادت کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتا ہے اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پر جلد عملدرآمد پر بھی زور دیتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت نے وادی بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں