جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے پر پاکستان کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں امریکا کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے اور اس کے نیتجے میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت پر ردعمل دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکا کی طرف سے آپریشن پر امریکی حکام کے بیانات دیکھے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے ساتھ کھڑا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر صورت کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آج امریکی صدر جوبائیڈن نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا نے افغانستان میں اہم کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا، انہیں ڈرون حملے میں مارا گیا۔

جوبائیڈن نے کہا: ’ڈرون حملے میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، ہم نے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا، ایمن الظواہری نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا، رواں سال انٹیلیجنس ایجنسیوں نے ایمن الظواہری کی موجودگی کا پتا چلایا تھا‘۔

افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما کی ہالکت کی تصدیق کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں