اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا ہائی کمیشن مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
#Pakistan condemns the tragic terrorist incident in #NewZealand. Our High Commission is in touch with the local authorities and trying to ascertain details. @MFATgovtNZ , #pakistanagainstterror
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 15, 2019
ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مکمل تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 27 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباََ ایک بجکر 40 منٹ پر مسلح شخص نے مسجد میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور اس کی لائیو ویڈیو بھی بناتا رہا۔