اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

پاکستان کا اردن میں عقبہ بندرگاہ پر المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے اردن میں عقبہ بندرگاہ پرالمناک واقعےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پر تعزیت کرتے ہوئے کہا دکھ کی گھڑی میں اردن کی عوام اور حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اردن میں عقبہ بندرگاہ پرالمناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اردن حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی ،زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئےدعا گوہیں، پاکستان دکھ کی گھڑی میں اردن کی عوام اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے۔

یاد رہے اردن کی عقبہ بندر گاہ پر موجود ایک ٹینک پھٹ گیا تھا ، جس سے زہریلی کلورین گیس خارج ہونے کی وجہ سے تیرہ افراد ہلاک اور 251 زخمی ہو گئے۔

زہریلی گیس کے اخراج کے بعد آس پاس پیلے رنگ کی گیس کے بادل چھا گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب جبوتی کو برآمد کی جانے والی 25 ٹن کلورین گیس سے بھرا ایک ٹینک ٹینکر پر منتقلی کے دوران گر گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں