جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان کی جانب سے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان دفترخارجہ نے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کاا ظہارکیا ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حادثے پر دلی ہمدردیاں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔


ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

روس کے مسافر طیارے میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

طیارے میں سوار مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جہاز سے نکلنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔

مقامی میڈیا کے طابق آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں میں دو بچے اور فلائٹ اٹینڈینٹ سمیت 41 افراد شامل ہیں۔ متاثرہ طیارہ روس کے شہر ماسکو سے مرمانسک جا رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں