ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

پاکستان کی بھارت کو چاند پر پہنچنے کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کو چاند پر پہنچنے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چاند پر پہنچنا بھارت کی بڑی کامیابی ہے اور بھارتی سائنسدانوں مبارکباد کے مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا چاند پر جانا ایک عظیم سائنسی فتح ہے، اس عظیم کامیابی پر بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن مبارکباد کی مستحق ہے۔

خیال رہے بھارت کی خلائی ایجنسی نے چند ریان تھری کی چاند کی سطح پر اترنے کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں چاند گاڑی کو چاند کی سطح پر دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی مشن آئندہ دو ہفتے تک چاند کے جنوبی حصے کی تاریک سطح کی تصاویر اور سائنسی معلومات جمع کرے گا۔

واضح رہے بھارت کے خلائی مشن چندریان 3 نے گزشتہ بدھ کو چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کی جس کے ساتھ ہی وہ چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں