اشتہار

آج پاکستان میں یومِ دستور منایاجارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کے لئے آج ’یوم دستور‘ منایا جارہا ہے۔

پاکستان کی پہلی عوامی پارلیمنٹ نے ملک کےموجودہ آئین کی دس اپریل1973 کو متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

اس دن کے موقع پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو آئین کی جمہوری پارلیمانی اور وفاقی خصوصیات کو نقصان پہنچانے والی تمام کوششوں کی روک تھام کا عزم کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

1971ء میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد 1970ء کے انتخابات کی بنیاد پر اسمبلی بنائی گئی۔ ایک کمیٹی مختلف سیاسی جماعتوں کے کراس سیکشن سے قائم کی گئی۔ اس کمیٹی کا مقصد ملک میں ایک آئین بنانا تھا جس پر تمام سیاسی پارٹیاں متفق ہوں۔

کمیٹی کے اندر ایک اختلاف یہ تھا کہ آیا کہ ملک میں پارلیمانی اقتدار کا نظام ہونا چاہیے یا صدارتی نظام۔ اس کے علاوہ صوبائی خود مختاری کے معاملے پر مختلف خیالات تھے۔

آٹھ ماہ آئینی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرنے میں صرف کیے، بالآخر 10 اپریل 1973ء کو اس نے آئین کے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔ وفاقی اسمبلی میں اکثریت یعنی 135 مثبت ووٹوں کے ساتھ اسے منظور کر لیا گیا اور 14اگست 1973ء کو یہ آئین پاکستان میں نافذ کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں