ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر مظالم، پاکستان نے بھارت کے خلاف انٹرنیشل کرائم ٹربیونل جانے کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف پاکستان نے بھارت کے خلاف انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں درخواست دائر کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھارت کے خلاف انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں کیس دائر کرسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں اور بھارت مسلسل ان قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

- Advertisement -

شیری مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے یہ جنگی جرائم ہیں، کوئی ایسا ظلم و تشدد نہیں جو بھارت نے کشمیریوں پر نہ کیا ہو، وہاں مظلوم عوام پر پیلٹ گنز استعمال کی گئی جس کی وجہ سے کئی کشمیری بینائی سے محروم ہوئے، بھارت نےمعصوم کشمیری بچوں پربھی پیلٹ گنزکا بے دریغ استعمال کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مسلمانوں پرظلم کررہاہے، اب وقت ہے کہ مسلم ممالک کو متحد ہوکر بھارت کے خلاف اقدامات کرنا چاہیں، کیا مسلم امہ بھارت پر پابندیاں نہیں لگا سکتی۔

شیری مزاری کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں