ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان کا آئی ایم ایف سے رابطہ، منانے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی آئی ایم ایف کو منانے کی کوششیں جاری ہے ، پاکستان نے آئی ایم ایف کے ڈومور مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرتے ہوئے ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے تجاویز آئی ایم ایف کے حوالے کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے باضابطہ رابطہ کرکے منانے کی کوشش کی اور قرض پروگرام کی بحالی کا روڈ میپ فراہم کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ڈومور مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرتے ہوئے ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے تجاویز آئی ایم ایف کے حوالے کردیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے 200 ارب کے لگ بھگ منی بجٹ کا عندیہ دے دیا اور منی بجٹ کے لیے آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس بڑھانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یکم فروری سے بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھنے کا امکان ہے، یکم فروری 2023 سے منی بجٹ پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے ذریعے درآمدات پر فلڈ لیوی عائد کی جائے گی، درآمدی خام مال اور فرنشڈ آئٹمز پر فلڈ لیوی عائد ہوگی۔

آرڈیننس کے ذریعے درآمدی لگژری آئٹمز پر 3 فیصد تک فلڈ لیوی عائد کی جائے گی اورجن درآمدی اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی زیرو ہے وہاں ایک فیصد فلڈ لیوی عائد ہوگی جبکہ بینکوں کے فارن ایکسچینج منافع پر فلڈ لیوی عائد کی جائے گی۔

توانائی کا سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے روڈمیپ بھی دے دیا گیا، آئی ایم ایف وفد کو آئندہ 2 ہفتوں میں پاکستان بلانے کی حکومتی کوششیں کی جارہی ہے، آئی ایم ایف وفد جنوری کے آخری ہفتےیافروری کے پہلےہفتےمیں آسکتا ہے جبکہ پاکستان کی آن لائن مذاکرات کے لیے بھی کوششیں جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں