جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کردی

اسلام آباد: پاکستان  نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرسیکیورٹی کونسل سے رابطہ کرلیا۔

پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج انھوں نے سیکیورٹی کونسل کے صدر کوخط لکھا تھا، جو انھیں موصول ہو چکا ہے، یکم اور 6اگست کو لکھے گئے خطوط بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت کوبھی باور کرانا چاہتا ہوں کہ آپ کی جارحیت پر پاکستان کا خاموش رہنا آپ کی غلط فہمی ہے، پاکستان اپنے دفاع میں ہر حد تک جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیری مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارت کی ایل او سی پر خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو اس کا اندازہ 27 فروری کے عملی مظاہرے سے ہو چکا ہے، انشا اللہ کل 14 اگست کو وزیر اعظم عمران خان مظفرآباد جا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کامؤقف آزاد کشمیر نمائندوں کے سامنے رکھیں گے، کل پورے پاکستان میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کامظاہرہ ہوگا۔

15 اگست کو پورے پاکستان میں یوم سیاہ ہو گا، دنیادیکھےگی، ہردار الخلافہ سے ان اقدامات کے خلاف آوازاٹھےگی، کشمیریوں کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں