اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

مشن وائٹ واش، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: پاکستان نے پہلیے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیدیا، صائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والا تیسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا ہے، مشن وائٹ واش مکمل کرنے کے لیے پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا، ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے

اوپنر صائم ایوب نے تمام جنوبی افریقی بولرز کی کلاس لیتے ہوئے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمدرضوان اور بابراعظم بھی نصف سنچری بناکر نمایاں رہے۔

- Advertisement -

سلمان علی آغا نے 48 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلی جبکہ طیب طاہر نے بھی 28 کارآمد رنز بنا کر مجموعی ٹوٹل کو 300 رنز سے اوپر پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کاگیسو رباڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مارکوینسین اور بیورن فورٹن 2،2 پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا، کوینا مپاخا اور کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دریں‌اثنا جوہانسبرگ میں ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے مقابلے کو بارش کی وجہ سے 47 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

میزبان جنوبی افریقا نے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی، جوہانسبرگ میں بارش رکنے کے بعد ٹاس ہوا، ٹاس جیت کر افریقی کپتان نے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس سے قبل آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلے دو ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے ولاے عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو سیریز کے آخری میچ میں آرام کا موقع دیا گیا۔

فائنل میچ کے لیے قومی ٹیم کپتان محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان آغا، طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت گیا تو وہ پروٹیز کو ان کے گراؤنڈ پر وائٹ واش سے دوچار کردیگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں