بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری ! آئی ایم ایف بجلی 2 روپے سستی کرنے پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بجلی کاریٹ 2 روپے یونٹ سستا کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا تاہم بجلی کا بنیادی ٹیرف کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ارب ڈالرقسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہے،ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بجلی کاریٹ 2 روپے یونٹ سستا کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 1.5 سے 2 روپے تک سستا کرنے پر  طویل سیشن ہوا، بجلی کا بنیادی ٹیرف کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

عالمی مالیاتی ادارے  نے بجلی کا بنیادی ٹیرف کم کرنے کی اصولی منظوری دے دی تاہم بجلی کا ٹیرف کم کرنے کیلئے پاکستان کو ڈسکوز کی نجکاری کا مکمل پلان دینا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارہ ڈسکوز کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کےشعبےمیں اصلاحات کی سب سےبڑی رکاوٹ ڈسکوزکی ناقص کارکردگی ہے۔

حکومت نے 3 ڈسکوز کی نجکاری کا پلان عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کردیا، پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں میپکو، لیسکو اور حیسکو کی نجکاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے موقف میں کہا ڈسکوز کی نجکاری کے بغیر توانائی شعبہ میں درستگی ممکن نہیں

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں