راولپنڈی : کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والے سیکٹرز تتہ پانی اور پونا سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کیں.
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ایل او سی پر کا دورہ کیا اور سیکٹرز تتہ پانی اور پونا سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے باعث ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور زخمیوں کی عیادت کی.
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی نے تتہ پانی اورپونا سیکٹر پر جوانوں سے بھی ملاقات کی اور بھارتی فوج کی جانب سے اِن سیکٹرز پرعام شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جوانوں کی جانب سے منہ توڑ جواب دیئے جانے کو سراہا.
اس موقع پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کے تحفظ کے لیے بھارتی فوج کی جارحیت کا بھرپورجواب دیتے رہیں گے اور لائن آف کنٹرول پر اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.
کور کمانڈر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج عام شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتی رہے گی اور لائن آف کنٹرول پر مقامی شہری آبادی کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھیں گے.
خیال رہے گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے خواتین سمیت تین شہریوں کو شہید کردیا تھا جب کہ اس واقعے میں دو افراد بھی زخمی ہوئے تھے.
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس وال پر شیئر کریں۔