دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد روز مرہ کے معمولات بری طرح سے متاثر ہوگئے، بالخصوص لاک ڈاؤن کے بعد یومیہ اجرت کمانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک کی حکومتوں نے شہروں کو لاک ڈاؤن کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی، اس وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا کیونکہ اگر وہ کام پر نہیں جاتے تو اپنے اہل خانہ کے لیے اشیائے ضروریہ کا بندوبست نہیں کرپاتے۔
دنیا بھر میں اچھے لوگ موجود ہیں جو برے وقت میں غریبوں کے کام آتے ہیں۔ پاکستان میں بھی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے خود یا اپنے دوستوں کی مدد سے لاک ڈاؤن کے بعد کی صورت حال کے پیش نظر ضرورت مند شہریوں میں راشن تقسیم کیا تاکہ یومیہ اجرت کمانے والے مزدوروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے مشکل وقت میں غریبوں کے لیے راشن کا انتظام کر کے اعلیٰ مثام قائم کردی۔
پاکستانی اداکار فیروز خان، مایا علی، انوشے اشرف، شاہد خان آفریدی، سہیل تنویر اور ایمپائر علیم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے قدم آگے بڑھاتے ہوئے ضرورت مندوں کو راشن کی تقسیم کا بندوبست کیا۔
اداکار فیروز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’کوئی ہے جو راشن کی تقسیم کے کام میں حصہ لے اور تعاون کرے، زکوۃ بھی قابل قبول ہوگی کیونکہ میں راشن کی بوریاں تیار کررہا ہوں جس میں ضرورت کی اشیاء موجود ہوتی ہیں‘۔
بعد ازاں انہوں نے ایک اور اسٹوری میں اسٹیس شیئر کرکے بتایا کہ ’ہم نے 1100 سے زائد راشن بیگز تقسیم کردیے‘۔
اداکارہ انوشے اشرف اور مایا علی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کے دکھایا کہ انہوں نے بھی یومیہ اجرت کمانے اور ضرورت مندوں کے لیے راشن کا انتظام کرلیا۔
دونوں اداکاراؤں نے بتایا کہ ان بوریوں میں ضرورت کی اشیاء موجود ہیں جنہیں غریبوں میں تقسیم کردیا گیا۔
مایا علی نے انسٹاگرام پر مستحق افراد میں تقسیم کیے جانے والے راشن بیگز کی چند تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ راشن کا پہلا بیچ ہے جو ہم مستحق افراد میں تقسیم کرنے جا رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے بھی اپنے فلاحی ادارے کے توسط سے غریبوں میں راشن تقسیم کیا۔
The @SAFoundationN Ration Drive has reached Jamali Goth, Karachi. Food and soap were distributed along with awareness about the #Covid19 pandemic, ensuring #HopeNotOut all over Pakistan. Requesting everyone to #DonateKaroNa and support the government order to #Stayhometosavelives pic.twitter.com/8SNUfqDjUY
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 25, 2020
آئی سی سی پینل میں شامل بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ اگر کسی غریب کو غذائی اجناس کی ضرورت ہے تو وہ رابطہ کرسکتا ہے۔
#CoronaVirus pic.twitter.com/9DwLg6imuL
— Aleem Dar 🇵🇰 (@AleemDarUmpire) March 23, 2020
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے بھی راولپنڈی میں ضرورت مند گھرانوں میں مہینے بھر کا راشن تقسیم کیا۔
We are distributing one month ‘Ration’ to the families in need,if u know anyone around you in rawalpindi or if someone wants to contribute plz msg or call on 03335514374..we will provide them on their doorstep secretly #StayAtHomeSaveLives pic.twitter.com/2GldTxdjW8
— Sohail Tanveer (@sohailmalik614) March 25, 2020