لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل آئندہ سال فروری میں قطر کی بجائے دبئی اور شرجہ میں کرنے کا اعلان کردیا۔
کروڑوں روپے مالیت کی پاکستان سپر لیگ کرانے کے لئے زور شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں لیکن وینیو کے انتخاب میں مشکلات سے دوچارہیں، پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی نے پہلے اعلان کیا کہ لیگ قطر میں ہوگی۔
پی سی بی نے اب بیان جاری کیا کہ لیگ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی،اس فیصلے کے بعد قطر کی شاہی فیملی پی سی بی سے کافی ناراض ہے۔
قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گل خان نے کہا کہ فیصلے سے قطر کے پاکستانیوں کو گہرا صدمہ ہوگا،لیگ کے لئے سپر اسٹارز کھلاڑیوں کے علاوہ بین الاقوامی کوچز بھی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے ڈرین بیری، جنوبی افریقہ کے میکی ارتھر اور ایرک سمنز نے بھی پی ایس یل میں شرکت کے لئے انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔