پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کی تردید کردی گئی، سلیکشن کمیٹی سابق ارکان پر ہی مشتمل رہےگی۔
تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے افواہیں گرم تھیں کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں اہم تبدیلیاں کرنے جارہا ہے، گزشتہ دنوں یہ خبر بھی آئی تھی کہ سرفراز احمد اور سکندر بخت کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ اظہر علی اور اسد شفیق کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق اظہر علی اور اسد شفیق کو نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، بتایا گیا تھا کہ اظہر علی یوتھ ڈیولپمنٹ کے لیے کام کریں گے
سابق ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق کو ویمنز سلیکشن کمیٹی اور کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داریاں دی جانے کی اطلاعات آئی تھیں۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پی سی بی نے بتایا کہ کمیٹی میں ڈیٹا انالسٹ حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی فرائض انجام دیں گے، سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید، اظہر علی، اسد شفیق اور علیم ڈار پرمشتمل رہے گی۔