منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19، 20 جون کی درمیانی شپ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہوگئی، مینجمنٹ کمیٹی 19 جون کی شب رات 12 بجے سے ختم ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران بھی غیرفعال ہوگئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو اب کسی فیصلے کا اختیار نہیں، واضح رہے کہ وزیراعظم نے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ میں چیئرمین شپ سے دست برداری کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ آصف علی زرداری اور میاں شہباز شریف کے درمیان جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتے۔

ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ اس طرح کا عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اچھی نہیں ہے، ان حالات میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔

نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں