لاہور: زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، تین ملکی سیریز پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگی، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، نئے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان شنواری، شاہین آفریدی اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔
زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔
سرفراز احمد قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، جنید خان، آصف علی، عثمان خان شواری، حسن علی، حارث سہیل، یاسر شاہ، محمد عامر شامل ہیں۔
پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جس کا فائنل 8 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔