جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم 250 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بلاوائیو میں میچ جیت کر زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہی نہیں ہرایا بلکہ وہ 250 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان نے اپنا پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 2007 میں کھیلا تھا۔ اس میچ میں انضمام الحق نے قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ قومی ٹیم کو اس میچ میں شکست ہوئی تھی اور یہ انضمام الحق کا پہلا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔

17 سال کے دوران پاکستان نے مختصر فارمیٹ کی اس کرکٹ میں 250 میچز کھیل لیے ہیں اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کے قریب تر روایتی حریف بھارت ہے جس نے 242 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں۔

گرین شرٹس نے 250 میچز میں سے 144 میں فتح پائی اور اس کی جیت کا تناسب 57.6 فیصد ہے۔ پاکستان ٹیم کو 95 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے کے سات میچز بے نتیجہ رہے جب کہ 4 میچز برابر بھی ہوئے، جس میں 3 کا فیصلہ سپر اوور اور ایک کا بال آؤٹ میں ہوا۔ ان میں سے 3 میں قومی ٹیم کو شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔

پاکستان ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں