منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم بار بار کونسی بڑی غلطی دہرا رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ غلطی کو بار بار نہیں دہرانا چاہیے اور پاکستان کی جانب سے بار بار ایک ہی غلطی دہرائی جارہی ہے۔

اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو جو شکست ہوئی وہاں پر بھی غلطی ہوئی، پچ کو درست طور پر پڑھا نہیں جاسکا، جہاں پر آپ کو اسپنرز کھلانے تھے وہاں سارے پیسرز کو کھلایا گیا اور بنگلہ دیش کے خلاف آپ کو وائٹ واش ہونا پڑا۔

پاکستان کے سابق کرکٹر کا ٹیم کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف بھی آخری ون ڈے میں بھی وہی غلطی دہرائی گئی جہاں پر اسپنرز کھلانے تھے وہاں پر آپ نے ایکسٹرا فاسٹ بولر ڈال دیا۔

- Advertisement -

عبدالرؤف نے کہا کہ پاکستان سے اچھے ٹورنامنٹس میں بھی بلنڈر ہوتا رہا، ایشیا کپ میں بھی غلطی کی گئی، ون ڈے ورلڈکپ میں بھی غلطیوں پر غلطیاں ہوتی رہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ایسا ہی ہوا۔

انھوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میں بھی وہی ہوا، میرے خیال میں اسکو بار بار دہرانا نہیں چاہیے، پاکستان کو اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب آپ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے تو آپ کو 300 اور 400 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا آئے گا، پریکٹس سے پلیئرز کی گرومنگ اچھی ہوگی۔

بہت زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے آپ کو 140 سے 180 رنز کے درمیان ہدف کے تعاقب کی عادت پڑچکی ہے، جہاں پر رنز 250 سے اوپر چلے جاتے ہیں تو ٹیم پریشر میں ساری وکٹیں گنوا بیٹھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں