اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کو جیت کر میچ برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پلاننگ کے مطابق خشک ہے، اس پچ پر بال ریورس اور اسپن ہوگی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پرفارمنس ہونا یا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہو گی کہ جیت کر سیریز برابر کریں، ہر میچ میں کوئی بھی پرفارم نہیں کر سکتا۔

- Advertisement -

کپتان کا کہنا تھا کہ دھند اتنی نہیں ہے، فرق نہیں پڑے گا، جو میچ گذر گیا اس پر نہیں بلکہ آنے والے میچ پر فوکس ہے، پریشرنہیں ہے نہ میں لیتا ہوں، اپنی کرکٹ انجوائے کرتا ہوں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں، میرا کام پرفارم کرنا اور ٹیم کو جتوانا ہے، میچ کے دوران صورتحال دیکھ کرکھیلیں گے، پچ اورکنڈیشن دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کیاجائےگا۔

انہوں نے کا کہ اظہر علی کے مستقبل کا میں یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتا، وہ سینئر کھلاڑی ہیں فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔میں کپتان کی حیثیت سے اظہر علی کو بیک کروں گا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ جو فاسٹ بولرز ٹیم میں ہیں ان ہی پر انحصار کریں گے،ہمارے فاسٹ بولرز تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، ان کے بوجھ کا خیال رکھ رہے ہی،ں ہمیں فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں