منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کس ٹیم سے کتنے میچز کھیلے گا، تفصیل سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا فیوچر ٹور پروگرام سامنے آ گیا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف 10 اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل پاکستانی ٹیم 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی میچ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے شیڈول کیے گئے ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی۔

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم بھی دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جس میں 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان فروری 2025 میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کی میزبانی بھی کرے گا، اس ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں