پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے عید کیسے منائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم نے عیدالاضحیٰ انگلینڈ میں منائی۔ دیار غیر میں موجود کھلاڑیوں نے قومی لباس زیب تن کیا اور بغل گیر ہو کر عید کی مبارکباد دی۔

دورہ انگلینڈ پر موجود قومی ٹیم نے ڈربی کے ہوٹل میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منائیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پلیئرز نے ایک دوسرے گلے لگ کر عید مبارکباد دی اور قومی لباس پہن کر عید کی یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

خوشی کے اس موقع پر پلیئرز ایک دوسرے سے گھل مل گئے اور عید سیلفیاں بنواتے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں