گرین شرٹس کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نہ صرف شکست کا منہ دیکھنا پڑا بلکہ قومی ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں سلو اوورریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جبکہ بنگلادیش کے کھلاڑیوں پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 6 پوائنٹس کاٹ دیے، راولپنڈی ٹیسٹ میں چار فاسٹ بولرز کھلانے سے پاکستان کا اوور ریٹ سلو ہوا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے بھی 3 پوائنٹس منہا کردیے گئے ہیں۔