نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کی آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس جاری ہے دوسرے روز بولرز نے رفتار جانچی تو فخر نے چھکے لگانے کی مشق کی۔
ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی توئنٹی میچوں پر مشتمل اہم سیریز کا آغاز جمعہ 12 جنوری سے آکلینڈ میں ہو رہا ہے۔ سیریز سے قبل قومی ٹیم حتمی الیون تشکیل دینے اور کھیل کے تینوں شعبوں میں خامیاں دور کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔
آکلینڈ میں گرین شرٹس نے مسلسل دوسرے روز بھی بھرپور ٹریننگ کی اور سیریز کے لیے وارم اپ ہونے کے ساتھ خامیوں کو دور کیا۔ پریکٹس سیشن میں اسپنرز نے بھی خوب جان ماری۔
کیوی بیٹرز کو قابو کرنے کیلیے کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال اور حارث رؤف نے اپنی اسپیڈ کی جانچ کی تو فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے چھکے چھڑانے کے لیے چھکے لگانے کی بھرپور مشق بھی کی۔
Training ground action
Preparations for the T20I series #NZvPAK pic.twitter.com/6TOa1RHi9C
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 10, 2024
پاکستان نے نیوزی لینڈ میں آخری سیریز 2018 میں جیتی تھی جب کہ 2020 میں بلیک کیپس فاتح رہے تھے۔
ویڈیو: کیویز کا نرالہ انداز، پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی خیر مقدم
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے افتتاحی میچ آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں ہیملٹن کا رخ کریں گے جہاں دوسرا میچ اتوار 14 جنوری کو شیڈول ہے۔ تیسرا میچ بدھ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں جب کہ آخری دو میچز کرائسٹ چرچ میں 19 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔