تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی، پرتپاک اسقبال

آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی قومی ٹیم اور چیئرمین پی سی بی وطن واپس پہنچ گئے ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ نے پرتپاک استقبال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا بھی واپس آئے ہیں۔ قومی ٹیم کا استقبال کرنے کیلیے کھلاڑیوں کے اہلخانہ اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

قومی ٹیم وطن منگل اور بدھ کی درمیانی شپ وطن واپس پہنچی تو لاہور ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

کپتان بابر اعظم اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجا دبئی سے پاکستان پہنچے جب کہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف، بیٹر آصف علی، اسپنر عثمان قادر، فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ پہنچے ہیں۔

ان کے علاوہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی، ٹیم مینیجر منصور رانا اور کرکٹ بورڈ کا دیگر عملہ بھی اپنے اپنے آبائی شہروں کو واپس پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے مدمقابل ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ میں قومی ٹیم کے بولرز کے کم ہدف کے دفاع کے لیے جان لڑا دی تھی تاہم شاہین شاہ کے زخمی ہوکر میدان سے باہر جانے کے بعد ٹیم کا مومنٹم ٹوٹا اور میچ انگلینڈ نے جیت کر نیا عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

Comments

- Advertisement -