لاہور: قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کل روانہ ہوگی جہاں وہ پانچ ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کل روانہ ہوگی جہاں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہرعلی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی، عامر یامین، محمد عامر، فخرزمان، بابراعظم، امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستانی ٹیم ضرور کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنزٹرافی کے بعد سے قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی جاری رہے گا۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان
یاد رہے کہ تین روز قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا تھا، انجری کے باعث عماد وسیم اور جنید خان کو ڈراپ جبکہ ان کی جگہ محمد نواز اورعامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔