کراچی: دورہ برطانیہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا جو 18 سے 22 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ شاہین 23 اپریل کو برطانیہ کے لیے اڑان بھریں گے۔
تفصیلا کے مطابق بڑے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکی ہیں، سلیکٹرز کے منتخب کردہ کھلاڑی آج سے لاہور میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ مں ٹریننگ کریں گے،جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
پریکٹس سیشن میں انگلینڈ کی سوئنگ وکٹوں پر کھیلنے کے گر بتائے جائیں گے، خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں ممکنہ پچیس کھلاڑیوں نے پریکٹس کی تھی، جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
دورہ آٗئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان
اسکواڈ میں شامل سولہ کھلاڑی اب اٹھارہ سے بائیس اپریل تک تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے جبکہ قومی ٹیم تئیس اپریل کو برطانیہ کے لئے اڑان بھرے گی، پاکستان دورے میں آئرلینڈ سے ایک اور انگلینڈسے دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، پاکستان ٹیم 23 اپریل کو انگینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
ٹیم میںعدم شمولیت پر دکھ ہے، مگر مایوس نہیں، محنت جاری رکھوں گا، فواد عالم
دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، سعد علی، فہیم اشرف شامل ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔