ڈربی: انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی کووڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آج ڈربی میں ٹریننگ کا آغاز کریگی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی کووڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی، قومی اسکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ اتوار کو ہوئی تھی، کھلاڑیوں کو آج سےانڈور گیمز اور ورزش کرنےکی اجازت مل گئی۔
قومی اسکواڈ جمعہ کی شب ڈربی پہنچا ہے اور اس وقت سے تمام ارکان تین روز کی آئسولیشن میں ہیں۔
تین روزہ روم آئسولیشن ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈکےارکان دو انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے، پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا، قومی اسکواڈ چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا۔