پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

پاکستانی کرکٹر اچانک انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  پاکستانی کرکٹر ریاض شیخ  51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض شیخ نے 1987 سے 2005 کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 43 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 25 ڈومیسٹک میچز بھی کھیلے۔

ریاض شیخ کی عمر 51 برس تھی، اطلاعات کے مطابق وہ گزشتہ دنوں کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

- Advertisement -

سابق پاکستانی کرکٹر اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افسوسناک خبر شیئر کی اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ریاض شیخ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

ریاض شیخ بطور لیگ اسپنیر ٹیم میں کھیلتے تھے، انہوں نے بطور کرکٹر استعفیٰ دینے کے بعد بطور ہیڈ کوچ ایک کرکٹ اکیڈمی میں بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے کرکٹر ظفر سرفراز بھی کرونا سے متاثر ہوکر پشاور میں انتقال کرچکے ہیں۔

ایک ہفتے قبل پاکستانی ٹیم کے سابق اوپنر اور بلے باز توفیق عمر نے انکشاف کیا تھاکہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے  ریاض شیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔

علی زیدی نے بتایا کہ ریاض شیخ کے سوگوران میں اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔

ریاض شیخ کے انتقال پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

ریاض شیخ کے کیریئر پر ایک نظر

ریاض شیخ نے 43 میچز میں 116 وکٹیں حاصل کیں، اُن کا یادگار ریکارڈ 60 رنز پر 8 وکٹیں حاصل کرنا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں