اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان کپ ہاکی: پی آئی اے اور واپڈا کی ٹیمیں کل فائنل میں مد مقابل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : واپڈا اور پی آئی اے کی ٹیمیں پاکستان کپ ہاکی کےفائنل میں پہنچ گئیں۔ ایونٹ کا فائنل کل عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا، ڈی جی رینجرز بلال اکبر فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بعد قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اے آروائی نیٹ ورک اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔ نیا ناظم آباد کے تحت پاکستان کپ ہاکی کی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا اورنیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ ہوا۔ واپڈا نے سولہویں منٹ میں گول داغ کربرتری حاصل کرلی۔

نیشنل بینک نے چند منٹوں بعد ہی گیند کو واپڈا کے جال میں پھینک کر مقابلہ ایک سے برابرکردیا۔ میچ ختم ہونے سے چھ منٹ قبل واپڈا نے گول اسکور کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سوئی گیس اورپی آئی اے کی ٹیمیں آمنے سامنےآئیں۔ پی آئی اے نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سوئی گیس کو تین صفر سے شکست دی۔

پاکستان کپ ہاکی کا فائنل واپڈا اورپی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائےگا۔ ایونٹ کےتمام میچز اے آروائی میوزک براہ راست نشرکر رہا ہے۔ پاکستان کپ کا فائنل کراچی کےعبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں