ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان کپ ہاکی: نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیموں کی شاندارکامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیا ناظم آباد کے تحت شکریہ پاکستان مہم میں پاکستان کپ ہاکی کے سنسنی خیزمیچز جاری ہیں۔ ایونٹ کے چوتھے روز نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ میچز اے آروائی میوزک پربراہ راست نشرکیےجارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیٹ ورک قومی کھیل ہاکی کےفروغ میں پیش پیش ہے۔ شکریہ پاکستان مہم کےتحت پاکستان کپ کے میچز عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے چوتھے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں نیشنل بینک آف پاکستان نے کسٹمز کو شکست دی۔

نیشنل بینک نے کسٹمز کو باآسانی ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں بھی یکطرفہ مقابلے دیکھنے کو ملا۔

واپڈا کے سامنے پی ڈی ایس وائٹ کی ٹیم بے بس نظرآئی۔ واپڈا نےتین بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ واپڈا نے پی ڈی ایس وائٹ کیخلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ کے تمام میچز اے آروائی میوزک براہ راشت نشر کررہاہے۔ پاکستان کپ میں آج بھی دو میچز کھیلےجائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ چودہ اگست کو کھیلا جائے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں