ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان ڈے کی پریڈ اب 25مارچ کو ہوگی، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : یوم پاکستان23مارچ کو ہونے والی سالانہ پریڈ اب 23 کے بجائے 25مارچ کو ہوگی، یہ فیصلہ موسم کی خرابی کے باعث کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ خراب موسم کے باعث ری شیڈول کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پاکستان ڈے کی پریڈ اب 25مارچ کو ہوگی،اگلے دو دن تک خراب موسم اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دورز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان 23 مارچ کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا تھا۔

کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آئی ایس پی آر کی جانب سے پریڈ کے شرکا کے لیے جاری ہدایت نامہ کے مطابق شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : یوم پاکستان فوجی پریڈ، اہم ہدایت نامہ جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام حاظرین کو بغیر ماسک پہنے پنڈال میں‌ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں