واشنگٹن: امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے یوم پاکستان کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔
سینیٹر کرس وان ہولن نے 23 مارچ کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے آپ سب کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، زندگی بھر میں نے پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے۔
امریکن سینیٹر نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔
سینیٹر کرس وان ہولن میں دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں۔