اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

پاکستان کا امریکا میں فوری نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے امریکا میں فوری نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا، رضوان سعید شیخ کو نیا سفیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکا میں فوری کیریئر سروس افسران کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں کیریئر سروس افسران کی تقرری کرے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان سعید شیخ کو فوری امریکا میں نیا پاکستانی سفیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے ، رضوان سعید شیخ دفترخارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری مشرق وسطیٰ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا ہے کہ سابق ترجمان عاصم افتخاراحمد کواقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب لگائے جانے کا امکان ہے ، عاصم افتخاراحمدفرانس میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں افسران کی تقرری کیلئے وزیراعظم کو سمری بھجوادی گئی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے الیکشن سے متعلق امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم بھی کسی ملک کیخلاف ایسی قرارداد لاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں