ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

ملکی اسپتالوں میں استعمال ہونے والے طبی آلات مقامی سطح پر تیارکرنے کا فیصلہ، معاہدہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملکی اسپتالوں میں استعمال ہونے والے طبی آلات مقامی سطح پر تیارکرنے کا فیصلہ کرلیا، مقامی سطح پر انجینئرنگ مصنوعات کی تیاری سے پاکستانی برآمدت اگلے تین سے چار سال میں سو ارب سے اوپر جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مینوفیچرنگ انڈسٹری کیلئے اچھی خبر آگئی، ملکی اسپتالوں میں استعمال ہونے والے طبی آلات مقامی سطح پر تیارکرنے کیلئے وفاقی وزارت صحت اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

چیئرمین انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی نے کہا معاہدے کے تحت پاکستان انجینئرنگ کونسل الیکٹرو میڈیکل آلات کے معیار طے کرنے اور انکی ٹیسٹنگ کی ذمہ دار ہوگی اور منظور شدہ آلات کے ڈیزائن ڈریپ کو بھجوائے جائیں گے ، ڈریپ طبی آلات کے ڈیزائنز کی حتمی منظوری دے کر مینوفیکچرنگ کے آرڈرز دے گی ۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی نے دونوں وزارتوں کے درمیان معاہدے کی تصدیق کردی اورکہا مقامی سطح پر انجینئرنگ مصنوعات کی تیاری سے پاکستان برآمدت اگلے تین سے چار سال میں سو ارب سے اوپر جاسکتی ہیں

خیال رہے اس سے قبل قانون پیچیدگیوں کی وجہ سے الیکڑومیڈیکل آلات کی مقامی سطح پر تیاری ممکن نہ تھی، کورونا وبا کے دوران بھی ماسک اوروینٹیلیٹرز بھی بیرون ملک سے درآمد کرنے پڑے تھے ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں