اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کورونا کا پھیلاؤ : پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بھارت سے آئے مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر وزیرصحت کی ہدایت پر بھارت سے آئے مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت صحت کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزیرصحت قادرپٹیل نے ہدایت کی تھی کہ ملک کے تمام داخلی راستوں پرسخت نگرانی کی جائے اور اقدامات سے کورونا کے عالمی پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید سات مریض انتقال کرگئے۔

این آئی ایچ کی پورٹ کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے تئیس ہزار پینتیس ٹیسٹ کیے گئے، جن میں چھ سو اناسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو اعشاریہ نو پانچ فیصد رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں