جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

رضوان نے لاج رکھ لی، تیسرا ٹوئٹنی پاکستان کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

نیپئر: وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی شاندار اننگز کے باعث پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، شکست کے باوجود ٹی ٹوئنٹی سیریز کیویز کے نام رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیپئرمیں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 174 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیرئیربیسٹ89رنزکی اننگز کھیل کر تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور اسکاٹ کلیجن نے 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

https://twitter.com/sparknzsport/status/1341309232252026887?s=20

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے تیسری اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 174 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، کونوے 63اور سائفرٹ 35رنزبنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، شاہین شاہ اور حارث رؤف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیپئر میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کپتان شاداب خان نے بتایا کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، محمد حسنین اور افتخاراحمد اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل  کیا گیا ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ کا یہ پہلا ٹور ہے، باؤنس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکل ہوئی، آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو کم رنز پر روک کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ کیویز نے ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، پہلے ٹی 20 میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی 20 میں کیویز نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، محمد حفیظ کی 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی رائیگاں گئی تھیں۔

ٹی 20 کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، انجرڈ بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، شان مسعود، فواد عالم، عمران بٹ، حارث سہیل، سرفراز احمد، سہیل خان، نسیم شاہ، محمد عباس، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں