منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے، ہمارا موقف واضح، ٹھوس اور اصولی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت قانون اس سلسلے میں تمام تفصیلات جلد جاری کرے گا۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے جارہے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں 16ویں روز بھی کرفیو

یاد رہے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سےٹیلی فون پررابطہ ہوا تھا ، صدرٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ٹیلی فونک کال کے بعد رابطہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے کرداراداکرنےکامطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بد ستور مفلوج اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ مسلسل کرفیو سے دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔

بھارتی فوجی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئےگھروں میں گھس کرکشمیری خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں